ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا

Taylor Swift - Michael Jackson

Taylor Swift – Michael Jackson

لاس اینجلس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لاس اینجلس کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں سجنے والی ایوارڈ تقریب میں ٹیلر سوئفٹ چھائی رہیں۔ انھوں نے سال کی بہترین پلے بیک سنگر سمیت 6 مختلف ایوارڈز اپنے نام کئے۔ اس کیساتھ ان کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 29 ہو گئی اور یوں انہوں نے مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

پاپ میوزک کے بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کو 24 ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل تھا۔ تقریب کے آغاز سے لے کر اختتام تک ٹیلر سوئفٹ کے لکھے اور گائے گئے گانے ہی بجتے رہے۔