ٹائوٹ مافیا نے پریس کلب پیرمحل کے مقامی صحافی محمد اکرم شیرازی کا نام مقدمہ میں ڈلوا دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ : پولیس بے بس ٹائوٹ مافیا چھا گیا ،، سڑک بلاک کر کے احتجاج کرنے پر ٹائوٹ مافیا نے پریس کلب پیرمحل کے مقامی صحافی محمد اکرم شیرازی کا نام مقدمہ میں ڈلوادیا ضلع بھر کے صحافیوں کا مقدمہ میں ڈانے پر شدید احتجاج فی الفور مقامی صحافی کا نام مقدمہ سے نکالا جائے ضلع صحافتی تنظیموں کا ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ تفصیل کے مطابق اوڈ قبائل کے لوگوںنے گذشتہ روز زمیندار کے خلاف اپنی خواتین کو حبس بے جا میں رکھنے پر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس پر مقامی پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیادونوں گروپوں کے درمیان صلح ہونے پر معاملہ رفع دفع ہوگیا بدانتظامی پر مقامی ایس ایچ او عبدالصبور کو ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے معطل کرکے لائن حاضرکردیا جس کا بدلہ لینے کے لیے تھانہ پیرمحل میں تعینات پولیس ملازمین نے ٹائوٹ مافیا کے کہنے اوڈ قبائل کے مرد خواتین کے ساتھ موقع پر موجود نہ ہونے کے باوجود پریس کلب پیرمحل کے رکن مقامی صحافی محمد اکرم شیرازی کا نام سیاسی بنیادی پر اسد حفیظ نامی پولیس ٹائوٹ نے مقدمہ میں درج کروادیا۔

سڑک بلاک کرنے کے مقدمہ میں مقامی صحافی محمد اکرم شیرازی کا نام دیکھ کر ضلع بھرکی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی قانون کے رکھوالوں پر ٹائوٹ مافیا اسد حفیظ اور ان کے نام نہاد ٹولہ جن کا کام ساراد ن سرکاری لوگوں جن میں اے سی پیرمحل اور پولیس کے ساتھ تعلقات بناکر بے گناہ لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانا غریبوں کے مکان مسمارکروانا اور بعدازاں مک مکاکرکے دونوں فریقین سے رقم بٹورنا ہے کی اجاری داری منظر پر آگئی ضلع بھر کے صحافیوں پریس کلبوں کے عہدیداروں اور ممبران نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی آئی جی فیصل آباد ، آئی جی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی صحافی کو انتقامی طورپر مقدمہ میں نامزد کرنے پر ٹائوٹ مافیاا سد حفیظ نامی بٹائوٹ اور اس کے بلیک میلر گروپ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فی الفور مقدمہ سے نا م نکالا جائے۔