لاہور (امتیاز علی شاکر ) سینئر صحافی سید زاہد حسین کی سرپرستی میں پریس کلب کاہنہ کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماء، اور سابق ناظم یوسی 146 محمد رمضان مستانہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات، وفد میں محمد یوسف نجمی،عمرشفیق ملک ،فدا حسین جٹ،محمد امین بھٹی، ڈاکٹر محمد اکرام،اشفاق احمد بھٹی،حاجی محمد اسلم،ندیم ثاقب بٹ، ملک محمد ارشد،امتیاز علی شاکر، محمد نواز مغل ،سید شہباز کاظمی، سجاد احمد، عاشق علی شاکر، سجاد علی شاکر، اشفاق رانجھااور دیگر شامل تھے۔
ملاقات میں سیاست صحافت ،مقامی مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔صحافیوں نے مقامی ایم پی اے ،وزیر اعلیٰ پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف،ایم این اے محترمہ شازیہ رانامبشر اقبال اور رمضان مستانہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ صحافی برادری کا فرض بنتا ہے کہ اپنی آزادی اظہاررائے پر پابندی نہ لگنے دیں۔ سچے اور کھرے صحافی کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیںجبکہ زرد صحافت و سیاست وہ بدنماء داغ ہے۔
جسے دھونے کے لیے ہمیں اپنا خون بھی دینا پڑا تو ہم گریز نہیں کریں گے ۔ٹائوٹ قسم کے لوگوں نے بدنام کردیا ورنہ صحافت اورسیاست دونوں اعلیٰ درجہ عبادات ہیں۔ صحافت ہمارا اوڑھنا، بچھونا ہے جس کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے، زرد صحافت کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ آزادی انسان کا پیدائشی حق ہے۔ جسے دنیا میں قانونی حیثیت بھی حاصل ہوچکی ہے۔ اسی طرح آزادی صحافت بھی آئینی اور قانونی حق ہے جس کا تحفظ ہماری ذمہ داری اور حکومت کا فرض ہے۔ لاہور، امتیاز علی شاکر 03154174470