ترکی (جیوڈیسک) کے وزیرا عظم طیب اردگان نے استنبول اور انقرہ میں جاری احتجاجی مظاہروں کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ حکومتی اے کے پارٹی کے رہنماں نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائیگا۔ استنبول میں ضلع سلطان غازی میں احتجاجی مظاہرین نے ٹائر اور املاک نذرآتش کرکے سڑک آمدورفت کے لئے بند کردی۔
اور پولیس پر پتھرا کیا جس کے بعد مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔ پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
دوسری جانب دارالحکومت انقرہ میں بھی پولیس کو اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ترکی میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے نویں روز میں داخل ہوگئے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ سلطنت عثمانیہ کے دور کی فن تعمیر کی طرز پر عمارتیں قائم کرنے کے خلاف شروع ہوا۔