استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان صدر منتخب ہو گئے، حکمراں پارٹی کے نائب سربراہ کے مطابق طیب اردوان نے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوان 52 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کر کے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہو گئے۔
ترکی میں پہلی بار براہ راست عوام کی رائے شماری سے منتخب ہونے والے رجب طیب اردوان کے حریف اکمل دین نے 38 اعشاریہ 8 فیصد ووٹ حاصل کیئے جبکہ کرد سیاستدان صلاح الدین دیمیرتاس کو 9اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے، صدارتی نتائج کے حتمی اور سرکاری اعلان کے بعد طیب اردوان سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کریں گے۔