انقرہ (جیوڈیسک) ترکی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر باقر النمر کی سزائے موت کے معاملے میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے کردار سے متعلق غلط اطلاعات پھیلانا بند کرے۔
اس سلسلے میں ترک حکام نے انقرہ میں ایرانی سفیر کو طلب کر کے کہا ہے کہ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں اس بارے میں خبروں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم ایسے بیانات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جن میں ہمارے صدر پر الزامات لگائے گئے ہیں۔