یونین کونسل پادشاہان کے صدر قاضی کاشف ابرار کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا

چکوال : یونین کونسل پادشاہان کے صدر قاضی کاشف ابرار کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پادشاہان کے صدر قاضی کاشف ابرار نے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جس میں تحریک انصاف پاکستان یونین کونسل پادشاہان کے تمام اراکین اور معززسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

عید ملن پارٹی میں خصوصی طور پر چوہدری علی ناصر بھٹی کو مدعو کیا گیا تھا ، ان کے علاوہ سابق ناظم یونین کونسل پادشاہان چوہدری یاسر سرفراز، سماجی کارکن قاضی قمر حسین، تحصیل صدر صوبیدار محمد اشرف نے بھی شرکت کی۔ قاضی کاشف ابرار نے اس موقع پر کہا کہ فری میڈیکل کیمپ، بچوں کے لئے فنی، تعلیمی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ غریب عوام کی صحت کے لئے کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا علاقے کے لوگوں کے ساتھ اسی طرح رابطہ رہے گا جس طرح الیکشن سے پہلے تھا۔ تمام اہلیان علاقہ نے قاضی کاشف ابرار کی ان کوششوں کو بہت سراہا اور امید ظاہر کی وہ مستقبل قریب میں رفاع کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔