ٹڈاپ کیس : سابق وزیراعظم گیلانی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Gilani

Gilani

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کیس میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جمعرات کی صبح عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اور فاروق ایچ نائیک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انسداد اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے پروجیکٹس میں بد عنوانی سے متعلق مقدمے کی پیروی میں 19 نومبر تک کی توسیع کردی ہے جبکہ سابق وزیرِاعظم کی ضانت میں توسیع سے متعلق فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ کر لیا ہے واضح رہے کہ رواں برس جون میں اسی عدالت نے گیلانی کی ضمانت منظور کی تھی۔

سابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی کارروائی سے قبل فیصلے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ نہیں کر سکتے۔