کراچی (جیوڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کی 11 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں امین فہیم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ امین فہیم علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لئے ان کی درخواست منظورکی جائے جس پر وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کے 11 مقدمات میں امین فہیم کی ضمانت 50 ،50 ہزار روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرتے ہوئے 19 نومبرتک جواب دینے کا حکم دیا ہے۔
واضح ر ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جن کے ٹڈاپ اسکینڈل کے 11 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے تھے۔