چائے ہڈیوں کی صحت کیلئے مفید نسخہ ہے : جدید تحقیق

Tea

Tea

لندن (جیوڈیسک) چائے ہڈیوں کی صحت کے لیے ایک مفید نسخہ ہے۔ طبی ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ دن بھر میں چائے کے دو سے تین کپ پینے سے آپ اپنی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں۔

ماہرین نے اخذ کیا ہے کہ چائے کے استعمال سے سے تحفظ حاصل ہو سکتا ہے چینی محققین کے مطالعے میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ چائے پینے۔

والوں کی کولہے کی ہڈی کی کثافت یا ٹھوس پن ان لوگوں کی نسبت زیادہ تھی جو چائے سے پرہیز کرتے تھے جبکہ چائے پینے والوں میں کمر کی ہڈی میں فریکچر کا امکان ایسے لوگوں کی نسبت کم تھا جو کبھی بھی چائے کو ہاتھ نہیں لگاتے ہیں۔