چائے پارٹی کی روداد

Pakistan Federal Union of Columnist

Pakistan Federal Union of Columnist

تحریر : توقیر ساجد تقی
باغ جناح کے قلب میں واقع کاسمو کلب کی لائبریری میں پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے ممبران کے اعزاز میں پرتکلف چائے پارٹی (البتہ باقی لوازمات بھی شامل تھے) کا اہتمام کیا گیا ۔یونین کے صدر شہباز وڑائچ کی زیر صدرارت اس اجلاس میں ممبران و مہمان کالم نگار بھی شریک تھے۔

کاسمو کلب کی لائبریری جناح باغ کے اندر ہے۔ یہاں آنے کے لئے خوبصورت باغ میں سے گزر کر آناپڑتا ہے۔ایسے ہی چائے کے حصول میں ممبران و مہمانان گرامی کی سحر انگیز گفتگو سننے کو ملی ۔نشست میں صدر محترم کی طرف سے ایجنڈا کا آغاز کیا گیا تو پہلے مرحلہ میں تمام شرکاء محفل کا تعارف ہوا مختصر تعارف کے سلسلہ کے بعد 2013 میں قائم ہونے والی فیڈرل یونین کی ترقی و مقبولیت میں اضافہ کیلئے شرکاء اجلاس سے آراء طلب کی گئی سماء وصحافت سے مربوط کالم نگار محترم رزاق صاحب نے اپنے مخصوص لہجہ میں حاضرین کے دلوں کو گرمایا اور آراء و تجاویز پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ محفل میں اکثریت نوجوانوں کی ہے اور حقیقی تبدیلی انہی نوجوانوں سے آتی ہے انہوں نے اپنی گفتگو میں صدر محترم کی عمر23سال کو بھی گفتگو کا محور بناتے ہوئے محفل کو پرلطف بنائے رکھا ۔تجاویز میںیونین کا آفس ،سالانہ پروگرام کو مرتب کرنا اوریونین کے اخراجات کے لئے وسائل کا تعین لازمی قرار دیا۔ فرید رزاقی صاحب نے نشست میںرزاق صاحب کی آراء کو قیمتی جانتے ہوئے اپنی رائے کا بھی اظہار کر ڈالا جبکہ صغیر احمد رامے صاحب کی باری آئی تو انہوں نے پرکشش باتوں سے سامعین کی توجہ کو اپنی طرف مرکوز کرلیا اور کہا کہ کالم نگار کی بات دل و دماغ سے نکلتی ہے جو معاشرہ میں آگاہی کا سبب رکھتی ہے۔

Columnist

Columnist

رامے صاحب محفل میں ستاروں کے گرد چاند کی صورت نمایاں تھے اور انہوں نے ایک بہترین تجویز کی طرف متوجہ کیا کہ ایسی نشستوں کو جاذب بنانے کیلئے کسی معروف کالم نگار کے تجربات سے استفاد ہ کرنے کیلئے جان محفل بنانا چاہئے۔

مشرق اخبار سے منسلک ساجد خان صاحب کی بار ی آئی تو خوشگوار ہوا کے جھونکے کا احساس ہوا انہوں نے شرکاء کو اپنی کاشوں سے آگاہ کیا تو سب داد دئے بغیر نہ رہ سکے خان صاحب نے صدر محترم سمیت سب کو خوشخبری دی کہ لاہور لیبرٹی میں یونین کا اپنا آفس تمام تر سہولیات کے ساتھ بن چکا ہے۔

ساتھ ہی بتلایا کہ نیشنل بک فائونڈیشن کی طرف سے پی ایف یو سی کے ممبرز کو یہ خصوصی آفر حاصل ہے کہ وہ انٹرنیشنل موضوعات پر لکھ سکتے ہیں باقی ممبران کی طرف سے بھی یونین کی مضبوطی و ترقی کیلئے مختلف تجاویز کا تبادلہ ہوتا رہا اور پھر بالآخر چائے اپنے تمام تر لوازمات کے ساتھ تمام شرکاء کو پیش کی گئی چائے کے آخری سیپ لیتے ہی نشست اختتام پزیر ہوئی ،نشست کے اختتام پر ممبران،مہمان گرامی اور لٹریسی سوسائٹی کاسمو کلب کے انچارج کے ہمراہ فوٹو سیشن کا مرحلہ بھی سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوا۔

Toqeer Sajid Logo

Toqeer Sajid Logo

تحریر : توقیر ساجد تقی