چائے اوردالوں کی درآمدات میں کمی ریکارڈ

Tea, Pulses

Tea, Pulses

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 25.22 فیصد جبکہ دالوں کی درآمدات میں 20.19 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران 22 کروڑ 16 لاکھ 78 ہزار ڈالر کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 29 کروڑ 64 لاکھ 59 ہزار ڈالر کی چائے درآمد کی گئی اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال چائے کی درآمدات سے 25.22 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال دالوں کی درآمدات میں بھی

20.19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ درآمدات گزشتہ سال کی 26 کروڑ 91 لاکھ 14 ہزار ڈالر سے کم ہوکر 21 کروڑ 47 لاکھ 92 ہزار ڈالر پہنچ گئی ہیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں کے نتیجہ سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔