سینیئر ٹیچر محمد فیاض ایس ایس ٹی آف بھگوال محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہو گئے

Malika

Malika

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے سینیئر ٹیچر محمد فیاض ایس ایس ٹی آف بھگوال محکمہ تعلیم میں 40 سالہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ اسلا میہ ہائی سکول ملکہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت سکول ہذا کے طالب علم نے حاصل کیا۔

حاضرین نے اپنے خطاب میں محمد فیاض صاحب کی خدمات کو شاندا ر الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ مقررین میں سابق اے ای او مرکز نونانوالی محمد سلیم ، اے ای او مرکز ککرالی افضال احمد خاں اعوان ، چوہدری خالد محمود سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ، چوہدری خالد محمود عابد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول گولڑہ ہا شم ، ملک شوکت حسین اعوان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ شامل تھے۔

دیگر حاضرین میں ملک محمد شریف اعوان ، ملک افتخا ر احمد اعوان ، صوفی محمد مشتاق آف گلیانہ ، منیر احمد آف رڑیا لہ، ملک خالد حسین بھگوال ، حاجی محمد امتیاز جاوید ، ملک محمد الیاس ، ملک صفدر حسین ، محمد ساجد چک بختا ور ، ملک محمد فاروق ، ڈاکٹر ارشد محمود طاہر اور سکول سٹاف شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں محمد فیاض صاحب نے تمام حاضریں کا شکریہ ادا کیا۔