کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں عجیب و غریب واقعہ ہوا قرض کے 25 ہزار روپے واپس نہ کرنے پر استانی 25 سے زائد بچیوں کو قرض دار کے گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ لوگوں کو بچیوں کےاغوا کا شبہ تھا، ہل علاقہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئ، پولیس تک شکایت پہنچائی اور پھر پولیس حرکت میں آئیلیکن کہانی کچھ اور نکلی اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
اب پولیس نے معاملے کی گتھی سلجھالی ہے معلوم ہوا ہے کہ مدرسے کی استانی نے اپنے مقروض کے گھر چھبیس ننھی طالبات کو ایک نگران کے ہمراہ چھوڑ دیا،، اور مطالبہ کیا کہ اس کےبقایا جات کے پچیس ہزار روپے ادا کرو، ورنہ جب تک پچیس سے زیادہ بچیوں کی کفالت کرو ،پولیس کے ایکشن میں آنے اور میڈيا پر خبر چلنے کے بعد متحدہ کے رہنما رؤف صدیقی بھی موقع پر پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال کو مانیٹر کریں گے اور بچیوں کو ان کے والدین سے ملوانے تک متحدہ ان کی کفالت کرے گی