کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ کے1400 کیسز سروسز ٹریبونل منتقل کیے جائیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے 1400 اساتذہ کے کیسز سروسز ٹریبونل کو منتقل کرنے اور اساتذہ کی اپیلز کو سروسز اپیل سمجھا جائے کا حکم دیا ہے۔ سماعت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کئی سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر اساتذہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
تنخواہ الیکشن اور پولیو ڈیوٹیز کی ہیں لیکن حکومت ملازمین نہیں تسلیم نہیں کر رہی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ متاثرہ اساتذہ کی تعداد 5000 ہزار کے لگ بھگ ہے جنہیں 2010 سے 2012کے درمیان بھرتی کیا گیا تھا۔ جس پر حکومتی وکیل نے جواب دیا کہ بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے۔
1500 اسامیوں پر 13 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا تھا۔ حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ جعلی تقرری نامے پر بھرتیاں ہوئی ہیں۔