لاہور: معاشرے میں مقام حاصل کرنے کیلئے تعلیم کا حصول آج کی ضرورت بن چکا ہے، معاشرے میں عظیم والدین کا درجہ پانے کے لئے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانا بہت ضروری ہے تب جا کر ایک اچھی ماں ڈاکٹر،انجینئر ،وکیل ،پا ئلٹ ،سائنسدان کی ماں کہلوا کر فخر محسوس کرے، گی علم ایک ایسی قیمتی دولت ہے جس کو حاصل کر نے والا کبھی نہیں مر تا بلکہ وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے مرکزی صدر و انٹرنیشنل پاورزآف جرنلسٹ (آئی پی اوجے) کے مرکزی ڈپٹی چئیرمین ایم اے تبسم نے کیا،وہ گزشتہ روز یونیک سکولزسسٹم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر معروف ماہر تعلیم رائو محمد عظیم، سردار اصغر علی عباسی ودیگر بھی موجود تھے، ایم اے تبسم نے کہاکہ آج کے بچے مستقبل میں قوم کے معما ر ہو نگے جو اچھی تعلیم حا صل کر کے ڈا کٹر ،انجینئر ، سا ئنسدان بن کر ملک و قوم ،وا لدین و اسا تذہ کا نا م روشن کریں گے،انہوں نے کہاکہ اسا تذہ کو چاہئے کہ وہ بچوں کو جدید عصری علوم کے سا تھ دینی تعلیم سے بھی آرا ستہ کریں اور اس کے ساتھ ساتھ سچا مسلمان بنانے کیلئے دینی معلومات بھی فراہم کریں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں تعلیم ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے لازمی حیثیت اختیار کرچکی ہے اس لئے والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کا کار آمد فرد بن کر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔