لاہور (خصوصی رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سلام محسن ڈے بھرپور انداز سے منایا گیا شہر بھر کے تعلیمی اداروںگورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ ،گورنمنٹ کالج گلبرگ ،ایجوکیشن یونیورسٹی ،لاہور یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز ،گورنمنٹ ماڈل ٹا ئون ڈگری کالج،گورنمنٹ ٹائون شپ کالج اور دیگر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے اساتذہ کو پھول اور مختلف تحائف پیش کیے جبکہ لیکچرز اور سیمنارز کا انعقاد بھی کیا گیا ۔تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہورنے کہا کہ تکریم ِ اساتذہ مہم کا مقصدمعاشرہ میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے
اسی سلسلے میںآج اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے کارکنان نے شہربھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں تکریم اساتذہ کے حوالے سے 2000 سے زائد اساتذہ کو پھول ، یادگاری شیلڈز ، کتب اور مختلف قسم کے تحائف بھی پیش کئے۔سید مستقیم معین کا کہنا تھا کہ استاد کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادار کرتے ہیں اور ہم معاشر ہ کی اصلاح کے حوالے سے اساتذہ کی اہمیت کوسمجھتے ہیں ۔آج کے دن اسی حوالے سے مختلف سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں استاد کے صحیح مقام کو اجاگر کیا جائے گا تا کہ ہماری آئیندہ کی نوجوان نسل میں استاد کے عزت و مرتبے کو سمجھنے کا شعور پیدا ہوا۔
اس حوالے سے اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نوجوان نسل کی صحیح راہنمائی کریں اور ان کو وہ راہنما اصول بتائیں کے وہ اپنی آنے والی زندگی میں اس قوم اور وطن کے لیے کو کوئی بیش قیمت کارنامہ انجا م دے سکیں۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ صحیح طور پر معمارانِ وطن کی راہنمائی کر سکیں اور اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔ دریں اثناگورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں سلام استاد واک سے کالج پرنسپل نے بھی خطاب کیااور اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ٹیچرڈے منانے کے اقدام کو سراہا۔