کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرین پیس اسکول و کالج ملیر کھوکھرآپار کے زیر اہتمام یوم اساتذہ کے عالمی دن پر اساتذہ اکرام کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین پیس پبلک ہائی اسکول و کالج کے پرنسپل و ماہر تعلیم پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے آج کے دن ہمارے قابل احترام اساتذہ پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنے فرض میں مزید نکھا ر پیدا کریں انہوں نے کہاکہ اساتذہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
استاد پوری دنیا میں وہ واحد زینہ ہے جس میں تمام ادارے اور مستقبل کی ترقی پوشیدہ ہے اس لئے ہمیں بھی چاہیئے ہم جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات پر بھی اپنی گرفت کو مضبوط کریں تاکہ انتہا پسندی اور مذہبی دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے بھی اپنا ذمہ درانہ کردار کو ادا کرسکیں پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے اساتذہ اکرام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ درست سمت کا تعین بہتر معاشرے کی بنیاد ہے ہمیں اس پر اپنی خصوصی توجہ مر کوز کرنا چاہیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز صفیہ سلمان عثمانی نے کہاکہ اساتذہ اکرم پر زور دیا کہ آپ طالب علموں کے لئے مشعل راہ ہیں آپ کے ہر اچھے عمل کو آپ کا طالب علم اپناتا ہے لہذا آپ پر والدین کے بعد بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ مستقبل کے معماروں کی نگہداشت میں اپنا قائدانہ کردار ادا کریں۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گرین پیس اسکول و کالج کے تمام اساتذہ کی کا رکردگی انہتائی تسلی بخش ہے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں مزید بہتری لائی جارہی ہے صفیہ سلیمان عثمانی نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے استاد کا احترام کریں اور ان کی پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی کو گزاریں انہوں نے کہاکہ اساتذہ اور طلبہ کے خوشگوار تعلقات سے معاشرے میں بہتری اور نکھار پیدا کیا جا سکتا ہے۔