اساتذہ کرام کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر حل کئے جائیں۔ مولانا صدیق مدنی

 Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن : جن اقوام نے اساتذہ کرام کو عزت اور ان کے تمام مسائل حل کرنے پر توجہ دی وہ اقوام آج عالم دنیا میں ترقی کے اعلیٰ منازل طے کر رہے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ محمد صدیق مدنی نے بلوچستان اییمپلائز ایجوکیشنل کمیٹی کے اساتذہ کرام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس قوم میں اساتذہ کرام کی عزت نہ ہو اور اساتذہ مسائل میں جھکڑے ہوئے ہو یہ قوم ترقی کی بجائے پستی کی طرف گامزن ہوگی۔ بدقسمتی سے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں اساتذہ کرام بہت سے مسائل کے شکار ہیں۔

حکومت وقت اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید الجھنے میں دھکیل رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے قوم کے معماروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو نیک شگون نہیں۔مولانا محمد صدیق مدنی نے گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے اساتذہ کرام کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ تاکہ ہمارے اساتذہ کرام سکھ کی سانس لے سکیں۔

مولانا حافظ محمد صدیق مدنی
سابق نائب صد ر
جمعیت طلباء اسلام بلوچستان
03337752771
siddique.madani@gmail.com