متحدہ محاذاساتذہ کے قائدین کی گرفتاریوں کی پرزور مذمت

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: شباب ملی پاکستان نے نائب صدر فرقان عزیز بٹ نے متحدہ محاذاساتذہ کے قائد ین کی پنجاب بھر میں بلاجواز گرفتاریوں کی پر زور مذمت کی ہے اوران کی رہائی کے ساتھ ساتھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی بنا کر اساتذہ قیادت سے مذاکرات کیے جائیں تاکہ جائز مطالبات کی منظوری کے ذریعے تعلیمی اداروں کے نظام کو بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ قابل احترام اساتذہ کی سڑکوں پر موجودگی ساری قوم کے لیے باعث شرم اورافسوسناک امر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ محاذاساتذہ نے 8دن پرامن دھرنا دینے اورتعلیمی عمل میں رکاوٹ ڈالے بغیر اپنااحتجاج ریکارڈ کروایا اورگذشتہ روز متحدہ محاذاساتذہ کے قائدین نے 4روز کے لیے دھرنا مئوخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن انتظامیہ نے رہنمائوں کی گرفتاریوں کا بذدلانہ اقدام اٹھاتے ہوئے معماران قوم کو تھانوں میں بندکرکے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہسائی کرائی ہے۔

اساتذہ کو مجرموں کے لیے بنائے گئے حوالات میں بندکرناقابل مذمت ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب اساتذہ کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور گرفتاریوں کے واقعے کا نوٹس لیں ۔ گرفتار اساتذہ کو فی الفوررہا کیا جائے ۔اورتمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔استاد کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں ۔ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے۔ فرقان عزیز بٹ نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ اکرام کے جائز مطالبات کو حکومت پنجاب فی الفور حل کرئے اور اساتذہ پر تشد د اور گرفتار یوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت کار وائی کی جائے۔