لاہور (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے تعلیمی اداروں میں مو بائل فون استعمال کر نے پر پابندی لگاتے ہوئے تدریس کے دوران مو بائل فون استعمال کر نیوالے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے صو بہ بھر کے ای ڈی اوز ایجوکیشن کو احکامات جاری کئے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی طر ف سے مو بائل فون استعمال کر نے پر ایکشن لیا جا ئے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم کی طرف سے سکولوں کے وزٹ کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی تھی کہ اساتذہ تدریس کے دوران موبائل فون کااستعمال کر تے ہیں جس کی وجہ سے طلبا وطالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو تا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام اضلاع میں ای ڈی اوز سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں مو بائل فون کا استعما ل روکنے کیلئے چھا پے مارے جائیں اور جس سکول میں اساتذہ مو بائل فون استعما ل کر یں وہاں کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کیخلاف کارروائی کی جا ئے گی۔ ذرائع کے مطا بق سکولوں کے نتا ئج خراب آ نے کی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ اساتذہ گھنٹوں مو بائل پر گپ شپ کر تے ہیں، سکول سربراہان کی طرف سے اساتذہ کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
اساتذہ سکولو ں میں آتے ہی اپنے مو بائل فون سکول سربراہ کو جمع کروا ئیں گے اور چھٹی کے وقت واپس لے سکیں گے۔ اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے اس فیصلہ پر احتجا ج کر تے ہوئے کہا کہ مو با ئل فون ضرورت کی چیز ہے اور یہ پا بندی بنیادی حقو ق کی خلاف ورزی ہے، پنجاب ٹیچرز یونین کے مر کزی سیکرٹری جنر ل محمد کا شف کا کہنا ہے کہ یہ پا بندی بے جا ہے کیونکہ اساتذہ کو کو ئی ایمر جنسی بھی ہو سکتی ہے۔