اساتذہ کو میٹرک کے نتائج ناجائز سزائوں کے معاملے کو عہدیداران اور متاثرہ اساتذہ سے مشاورت کے بعد حل کریں

Jhelum

Jhelum

جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر/راجہ سہیل کیانی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جناب مسعود عابد نقوی نے ڈی سی او جہلم کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اگلے 30 روز میں جہلم کے اساتذہ کو میٹرک کے نتائج پر دی جانے والی ناجائز سزائوں کے معاملے کو پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے عہدیداران اور متاثرہ اساتذہ سے مشاورت کے بعد حل کریں۔

یہ رٹ پٹیشن متاثرہ اساتذہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے بعد پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن جہلم نے دائر کی تھی۔

یہ احکامات ڈی سی اوجہلم آفس میں موصول ہوگئے ہیں اور ڈی سی او جہلم نے ان احکامات کی ایک کاپی ای ڈی او ایجوکیشن جہلم کو بھی ارسال کر دی ہے۔ یہ احکامات جاری ہوتے ہی اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔