اساتذہ فروغ تعلیم کیلئے اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائیں۔ قربان علی ڈھر

Sindh Government

Sindh Government

کراچی : سندھ حکومت شہید رانی بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدام کر رہی ہے، صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کی خصوصی ہدایت پرطلباء میں مفت کتابوں کی تقسیم ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے اساتذہ تعلیم فروغ کے لئے اپنا اہم کردار بخوبی ادا کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ایلمینٹری قربان علی ڈھر نے آل کراچی مساجد اسکول کے اساتذہ سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر متعلقہ سپروائزر ،ذاکر علی ،سلمان احمد ،منیر بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے قربان علی دھر نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ سندھ حکومت فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں انقلابی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں طلباء میں مفت درسی کتب کی تقسیم سندھ حکومت کی اسی فروغ تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات کی کڑی ہے انہوں نے کہاکہ ملک سے جہالت کو ختم کرکے ہی انتہا پسندی ،دہشت گردی کو جڑ سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے قمر فاطمہ نے کہاکہ تعلیمی انقلاب لاکر ہی ترقی اور خوشحالی لائی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ تمام طبقات کو علم کی کرنیں بکھیرنے میں اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ دنیا میں آج وہی قومیں ترقی کررہی ہیں جن کے پاس علم کی دولت ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ شعور کی بیداری کے لئے حاصل کی جاتی ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ درسگاہوں سے نقل کا کلچر بھی ختم کرنا ہوگا۔

اس موقع پر طلباء کے والدین نے سندھ حکومت کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کی تعریف کی اور مفت درسی کتب کی فراہمی کو ایک انقلابی قدم قرار دیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قربان علی ڈھر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی اسکول منجمنٹ کمیٹیاں فعال رکھیں اور اُن کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔