نان گزٹیڈ ٹیچرز کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے: احسان گورائیہ
Posted on January 27, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان گورائیہ نے کہا ہے کہ نان گزٹیڈ ٹیچرز کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے محکمہ تعلیم کے آفیسران جان بوجھ کر وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نان گزٹیڈ ٹیچرز کی مراعات کی دائیگی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ تین درجاتی موبلٹی پیکج پر عمل در آمد یکم دسمبر کو ہونا ضروری تھا جسے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
پی ایس ٹی ٹیچرز کی بطورای ایس ٹی پرموشن اور ای ایس ٹی ٹیچرز کی بطور ایس ایس ٹی پرموشن پر عمل درا مد نہیں ہو رہا جسے نان گزٹیڈ ٹیچر پر ہر گز برداشت نہیں کریں گے احسان گورائیہ نے محکمہ تعلیم گوجرانوالہ کے آفیسران کی طرف سے رخصت اتفاقیہ کی بندش سمیت دیگر ناجائز سزائوں اور جرمانوں پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹیچرز کو رسوا کر نے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
اس موقع پر چوہدری میلا د احمد ڈھلوں، غلام محی الدین ڈار، رشید احمد بھٹی، خالد محمود ورکا،رانا منظور احمد خاں، محمد اشفاق خان ، محمد امجد مرزا ، ملک محمد انور اعوان اور محمد امین گورائیہ موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com