وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ہفتہ صفائی مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نظام آباد کے اساتذہ اور طلباء نے صفائی اور ڈینگی سے بچائو بارے شعور کی آگہی کیلئے واک کا اہتمام کیا جس میں اساتذہ کے علاوہ سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔
طلباء نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صفائی کی افادیت بارے تحریریں درج تھیں۔ واک کے شرکاء نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے اسباب اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگہی فراہم کی اور کہا کہ ڈینگی وائرس مادہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔
مادہ مچھر کھڑے پانی میں پرورش پاتا ہے جس کی روک تھام کیلئے ہمیں اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت ہے۔ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی اگر کسی علاقہ میں ڈینگی بخار کا خدشہ ظاہر ہو تو فوری طور پر مقامی ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔
اساتذہ نے کہا کہ حکومت پنجاب۔ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے نوجوانوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کی جائے تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے۔
Teachers And students Dengue Prevention Awareness Walk