کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایم سی کی 722 اساتذہ کی ویری فکشن کا کام مکمل ہو گیا۔ عدالت کا ایک تنخواہ 28 جون تک ادا کرنے کا حکم کے ایم سی کے تاخیری حربے کے باعث 2 اساتذہ دنیا سے رخصت ہو گئے، 2 خواتین اساتذہ کو طلاق اور ایک کو دل کا مریض ٹیچر علاج سے محروم ہو گیا۔
عدالت نے 2 8جون کی سماعت کے لئے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری سمیت دیگر کو نوٹس دے دیئے ۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی نے ایف آئی اے کی طرف سے 762اساتذہ کو گھوسٹ قرار دیا تھا ۔جن کی 8ماہ تک کے ایم سی نے کوئی داد رسی نہ کی اور ہائی کورٹ کے حکم پر بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی نے ویری فکشن کے کام کا آغاز کیا اور 4سوسے زائد اساتذہ نے ویری فکشن کروائی 300اساتذہ ویری فکشن کے لئے پیش نہیں ہوئے لیکن اسکروٹنی کمیٹی کے زرائع کے مطابق 400اساتذہ کو 28جون تک عدالتی حکم پر تنخواہ ملنے کا امکان ہے جبکہ عدالت نے 28جون کو سماعت کیلئے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ،سیکریٹری فنانس اور کے ایم سی سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ کے ایم سی نے 8ماہ تک اساتذہ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جس کی وجہ سے عروج عادل شادی سے 10دن پہلے اور ایک میل ٹیچر دنیا سے رخصت ہوگئے دو خاتون ٹیچرز کو طلاق ہوگئی جبکہ ایک میل ٹیچر جو کہ دل کے عارضے میں مبتلا ہے وہ اب فاکہ کشی کا شکار ہے اور علاج کروانے سے بھی محروم ہو چکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔