خواتین کو حقوق دیکر باعزت شہری بنایا جاسکتا ہے، عابد وحید شیخ

Barrister Abid Waheed Sheikh

Barrister Abid Waheed Sheikh

اسلام آباد (جیوڈیسک) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ خواتین کو سماجی و معاشی حقوق فراہم کرنے سے انہیں خود انحصار اور باعزت شہری بنایا جاسکتا ہے۔ وہ پاکستان بیت المال کے دستکاری سکولوں کی اساتذہ کیلئے منعقد کی گئی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

یورپی یونین کے منسٹر کونسلر برنرڈفرینکوئس، ڈپٹی ایم ڈی پاکستان بیت المال ایم اسلم چوہدری، چیف آپریٹنگ آفیسر DTCE اظہر بشیر ملک اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ ڈاکٹراختر نواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بیرسٹر عابد وحید شیخ نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان بیت المال کے ملک بھر میں 158 دستکاری سکول نادار اور مستحق خواتین کو روزگار فراہم کرنے اور بااختیار بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں

ان مراکز میں روایتی ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ دورِ حاضر سے پیوستہ کئی نئے کورسز اور مہارت کو استعمال میں لایا گیا ہے جس کے بعد یہاں سکھانے والی اساتذہ کی ان جدید اور تکنیکی صلاحیتوں سے ہم آہنگی کی اشد ضرورت تھی جسے اس تربیتی ورکشاپ میں پورا کر دیا گیا ہے۔