کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں گزاریں، تو تمام پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے دو عالم میں اجا لا ہوا اور تمام اند ھیرے چھٹ گئے محبوب کا زکرمیلاد ہے کچھ لوگوں میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پریشانی ہو جاتی ہے۔
اس ماہ مبارک میں اپنے گھروں کو جھنڈیوں سے سجائیں اور گھر گھر محفل میلاد منعقد کرائیں۔ان خیالات کااظہار جماعت اہل سنت کے ڈویثزنل آرگنائزر قاری محمد اشفاق سعیدی نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوے کیا،انہوں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت تمام مسلمانوں کے لیے باعث رحمت ہے
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات میں سب سے افضل ہیں،اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا ہم سب پر فرض ہے اس دنیامیں وہ لوگ کامیاب و کامران ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کے ساتھ خوش اور غمی کی ساتھ غمزدہ ہونا سیکھ گئے ہیں
بس انہیں لوگوں کے ایمان سلامت تا قیامت رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں گزاریں،تو تمام پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے