کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئر مین و ممتاز ماہر امراض ڈاکٹر رشید زمان نے خانوادہ غوث پاک کے فرزند پیر طریقت علامہ جیلانی چاند پوری کے 26 نومبر 2015ء سے شروع ہونے والے سالانہ عرس مبارک کی تیاریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ جیلانی چاند پوری کی تعلیمات امن ، محبت و رواداری پر مبنی ہے اور ایک عالم شیخ المشائخ کے فیوض و برکات سے فیضیاب ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر رشید زمان نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ حضرت علامہ جیلانی چاند پوری کی تعلیمات پر عمل کرکے امن، بھائی چارگی اور محبت کو فروغ دیا جائے ، انہوں نے سالانہ عرس مبارک کے حوالے سے حلقہ علویہ القادریہ کے خلفاء کرام کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔