نبی کریم ۖ کی تعلیمات کی پیروی میں ہی انسانیت کی فلاح ہے۔ اقبال محمد علی خان

MNA IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN

MNA IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی تعلیمات کی پیروی میں ہی انسانیت کی فلاح ہے اطاعت رسول ۖ پر عمل کرکے ہی ہم اپنی زندگی کو بحران سے نکال سکتے ہیں معاشرے میں سدھار دنیا میں انقلاب و تبدیلی کے لئے سیرت طیبہ ۖ پر عمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے منعقدہ میلاد ریلی کا شمع چوک پر استقبال کرتے ہوئے علماء اکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین اسمبلی نے علماء اکرام اور جلوسوں کے شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان میں تبرکات تقسیم کئے اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے علماء اکرام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر علاقائی مسائل ہو یا قیام امن اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کا مسئلہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے اتحاد اور باہمی تعائون کا مظاہرہ کیا اللہ تعالیٰ ہمارے اتحاد و بھائی چارگی کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہم باہمی اتحاد و تعاون کے ذریعے اپنے ملک ،شہر اور علاقے کو ترقی دسکیں۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری