گجرات کی خبریں 14/2/2015

Gujrat

Gujrat

ٍگجرات ( جی پی آئی ) عالمی مبلغ اسلام امیر عالمی وحدت اسلامیہ حضرت علامہ مولانا پیر مفتی محمد انصر القادری خطیب اعظم انگلینڈ ویورپ کی والدہ محترمہ کے درجات کی بلندی کے لیے قل شریف کی محفل پاک ان کے آبائی گائوں موضع ککہ کولو میں انعقاد پذیر ہوئی ، محفل پاک کی صدارت فخر السادات شیخ الحدیث والتسفیسر صاحبزادہ پیر سید مراتب علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سہلو کے شریف نے کی ، نقابت کے فرائض حضرت علامہ مولانا سید عقیل شاہ اور محمد عمران چشتی نے بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیئے ، تلاوت قرآن پاک کاشرف استاد القراء نجم القرا ء قاری فقیر محمد مسعودی آف سیالکوٹ اور فخر القراء قاری محمد جنید باہونے حاصل کیا ، جبکہ ملک کے ممتاز ثناء خواں احمد رضا جماعتی ، سید افتخار شاہ ، سید امین شاہ ، یاسر مدنی اور عابد نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔تلاوت شریف ونعت کے بعد خطیب اہلنست صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری آف نیک آباد مراڑیاں شریف ، مفتی محمد انصر القادری ، حضرت علامہ صاحبزادہ ، پیر محمد آصف ہزاروی ، پیر سید فیض الامین آف مونیاں شریف ، مفتی شفات احمد ، صاحبزادہ پیر سید تصور حسین شاہ ، صاحبزادہ غلام رسول اویسی اور حضرت علامہ تنویر احمد سیالوی نے خطاب فرمایا ۔، جبکہ ختم شریف کے بعد صاحبزادہ پیر سید مراتب علی شاہ ، مفتی شقات احمد اور سید شبر حسین شاہ نے خصوصی دعائیں کیں ، محفل پاک میں پیر رضخوان منصورآوانی زیب سجادہ آستانہ عالیہ مہمندہ شریف وآوان شریف مفتی حسنات احمد آف علی پور ، چوہدری نثار احمد نوشاہی ، سید قمر شاہ ، حضرت پیر سید صدیق عمر کیرانوالہ شریف ، صاحبزادہ حکیم مفتاح الحق ،حافظ محمد ایوب صراف ، سید امجد علی شاہ ، حاجی ملک وقار احمد ، حاجی محمد اقبال ، محمد عدیل قادری ، ڈاکٹر رزاق غفاری ، علامہ قاری طیب القادری ، ڈکٹر محمد شعیب ، عامر چوہدری ، حافظ ظہیر چشتی ، محمد عمران شاہد چشتی ، محمد افضل قادری ، محمد شہزاد ، قاری محمد افضل ، حافظ منور ، شاہد محمود قادری ودیگر سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی آخر میں تمام شرکاء کو لنگر شریف بھی کھلایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی نجات ممکن ہے’ ویلیٹائن ڈے اور دوسری خرافات معاشرتی برائیاں پھیلا رہی ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بار ہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی یوم حجاب کے موقع پر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یورپ کی تقلید میں اپنی عاقبت کو خراب کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں ‘ کہیں پر بھی ویلیٹائن ڈے کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ اسلام حیاء سکھاتا ہے ‘ اور حیاء کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ‘ انہوں نے کہا کہ حکومت ویلیٹائن ڈے کے خلاف اقدامات قابل تحسین ہیں ‘ ان پر عمل پیرا ہونا چاہیے ‘ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی طرف سے لوگوں میں عاشق رسول ۖ پیدا کرنے کیلئے خصوصی پمفلٹز ‘ پلے کارڈز اور فلیکس پرنٹر کرائے گئے ہیں اور یہ فری تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں اور تعلیمات کے فروغ کیلئے اقدامات کریں’ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئی ایس آئی قومی سلامتی و یکجہتی کا امین اور ملکی دفاع کا پرائم ادارہ ہے: چودھری پرویزالٰہی
ٍگجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ملکی دفاع کا ایک پرائم ادارہ ہے اور قومی سلامتی و یکجہتی کا امین ہے جس نے ملک کے تحفظ کیلئے ہمیشہ گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے غیر ملکی دوروں کے ذریعہ مادر وطن کی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور پاکستان کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کے محور یعنی مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پوری قوم ان کے دفاعی اور سفارتی کردار پر خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان خیالات کا اظہار میڈیا اور مسلم لیگی وفود سے گفتگو کے دوران مختلف سوالات کے جواب میں کیا۔ ان کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران چیف جسٹس افتخار چودھری کے جلوس کو راستہ میں روکنے کے معاملہ کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویزمشرف اور اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل پرویزکیانی نے میری بات مان لی اور معاملہ پنجاب حکومت پر چھوڑ دیا، یہ ان کی اچھی بات تھی جس کا نتیجہ اللہ کے فضل سے بہت بہتر آیا اور جلوس امن سے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا جبکہ عمران خان کا یہ بیان ریکارڈ پر ہے کہ ایک گلاس بھی نہیں ٹوٹا تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نوازشریف کی حکومت ہو یا کسی اور کی پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف جب بھی شرانگیز پراپیگنڈہ کیا گیا یا انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور میرے سمیت پوری پارٹی نے سب سے پہلے دفاعی اداروں کے حق میں آواز بلند کی، ملک بھر میں مظاہرے بھی کیے اور اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی کیونکہ ہمارے نزدیک پاک فوج یا آئی ایس آئی کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، جنگ ہو یا دہشت گردی یا کوئی قدرتی آفت، پاک فوج کی خدمات اور مادر وطن کیلئے عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں بلکہ اب تو فوجی افسروں اور جوانوں کے معصوم بچے بھی اپنی جانیں قربان کر کے ہمیشہ کیلئے امر ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٍگجرات ( جی پی آئی ) چیئرمین پاکستان پیپلزالائنس پارٹی اوورسیزاعتاق احمدکھٹانہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلزالائنس پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپورحصہ لے گی۔اورکنجاہ کی 11 وارڈزسے بھرپورتیاری کے ساتھ اپنے کینڈیڈیٹ کھڑے کرئے گی۔ہماری پارٹی کی سیاست کے چارستون ایک قوم۔امن۔ترقی وخوشحالی ہیں۔پاکستان پیپلزالائنس پارٹی ضلعی اکانومی کاایک مربوط نظام متعارف کرائے گی ۔پاکستان کے تمام اضلاع ترقی کرسکے لوگوں کوروزگارکی خاطرہجرت نہ کرنی پڑے۔غربت محنت سے ختم ہوگی نہ کہ بھیک سے ملک میں روزگارپیداکرناہوگا۔انشاء اللہ موقعہ ملنے پرملک سے بحرانوں کاخاتمہ کردینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٍگجرات ( جی پی آئی ) کنجاہ کی ممتازسیاسی سماجی شخصیت خالدشکورآرائیں نے چوہدری محمدسرورکوپاکستان مسلم لیگ (ن)کوچھوڑ کرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پرمبارک باددیتے ہوئے کہاکہ یہ ان کااچھافیصلہ ہے۔یادرہے کہ چوہدری محمدسرورپاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سابقہ گورنرپنجاب رہ چکے ہیں۔ان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند بات ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٍگجرات ( جی پی آئی ) لیٹ اندراج پیدائش و موت درستگی ‘ تبدیلی نام و مندرجات کے سابق بائی لاز منسوخ ۔ نئے بائی لاز کا نوٹیفیکیشن جاری ۔ اطلاق یکم مارچ 2015ء سے ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق اڈاپشنل آف برتھ ڈیتھ رجسٹریشن بائی لاز 2015ء کا نوٹیفیکیشن صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لاہور نے جاری کر کے گزٹ کے لئے پنجاب گورنمنٹ پریس کو روانہ کر دیا ۔ جس کے مطابق لیٹ اندراج پیدائش و موت اور تبدیلی ودرستگی نام و دیگر اندراجات کے تمام پرانے قواعد منسوخ کرتے ہوئے نئے بائی لاز جاری کر دیئے ہیں جن پر یکم مارچ سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔ ایک سے سات سال تک کی عمر کے بچوں کے لیٹ اندراج کے لئے درخواست دہندہ جس کا والد ‘ والدہ ‘ دادا ‘ دادی ‘ بھائی ‘ بہن یا قریبی رشتہ دار ہونا ضروری ہو گا ۔ وہ یونین کونسل متعلقہ کے ناظم یا ایڈمنسٹریٹر کو درخواست فارم A دے گا جس میں تاخیر کی وجہ بیان کرے گا ۔ اسٹامپ پیپر پر دو گواہان کی تصدیق سے بیان حلفہ دے گا ۔ ہسپتال کا جاری کردہ پیدائش سرٹیفیکیٹ یا حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ جس پر تاریخ پیدائش ہو جبکہ دیہی علاقہ کی صورت میں نمبردار سے تصدیق شدہ درخواست ساتھ لف کرنا ضروری ہو گا ۔ درخواست موصول ہونے پر یونین کونسل کا ناظم یا ایڈمنسٹریٹر متعلقہ سیکرٹری کونسل سے پہلے سے اندراج موجود نہ ہونے کی رپورٹ لے گا اور اپنے طور پر 7 روز تک انکوائری کے بعد فیصلہ دے گا ۔ سات سال کے اندر اندراج کی صورت میں ناظم یا ایڈمنسٹریٹر پیش کردہ دستاویزات سے مطمئن ہو جائے تو اندراج کے لئے تحریری حکم جاری کرے گا ۔ سات سال سے تاخیر کی صورت میں ناظم یا ایڈمنسٹریٹر تحریری طور پر متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHOیا ٹی ایچ کیو ‘ سے عمر کے تعین کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی درخواست کرے گا اور متعلقہ MSٹیسٹوں اپنے تجربہ اور علم کی روشنی میں درخواست وصول ہونے کے 20 دن کے اندر سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا جس پر ناظم ایڈمنسٹریٹر سیکرٹری کونسل کو لیٹ اندراج کا حکم دے گا ۔ حکومت نے اندراج پیدائش اور اموات کو موثر بنانے کے لئے بائی لاز میں اچھی شہرت رکھنے ‘ متعلقہ یونین کونسل کے مستقل رہائشی اور 30 سال سے زائد عمر کے نکاح رجسٹرار کو اندراج پیدائش اور موت کے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایسا نکاح رجسٹرار اندراج اور پیدائش فیملی ہیڈ سے متعلقہ فارم پر موصول کرے گا اور پھر سات دن کے اندر یونین کونسل کے سیکرٹری کو جا کر درج کروائے گا ۔ یونین کونسل ایسے نکاح رجسٹرار کو رجسٹر اور متعلقہ سٹیشنری بلا معاوضہ فراہم کرے گی ۔ 61 دن سے سات سات کی عمر کے بچوں کے نادرا ریکارڈ میں درج ناموں کی درستگی ‘ تبدیلی سمیت دیگر مندرجات کی منسوخی کے لئے فیملی کا بزرگ اسٹامپ پیپر پر ناظم کونسل یا ایڈمنسٹریٹر کو تحریری درخواست دے گا جو سیکرٹری سے رپورٹ کے بعد درخواست دہندہ کو مقامی اخبار میں اشتہار کی اجازت دے گا ۔ اشتہار کا خرچہ درخواست دہندہ برداشت کرے گا ۔ ناظم ‘ ایڈمنسٹریٹر 15 دن بعد اندراج کا حکم دے گا۔