کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) افغانستان اور پاکستان کے درمیاں تعمیر ہونے والی راہ داری سڑک سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند رکھنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اربوں روپے کا کسان پیکج موجودہ حکومت کی کسان دوستی کا واضع ثبوت ہے۔
ان خیالات کا اظہار MNAصاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے دربار سواگ شریف پر مختلف چکوک سے آئے ہوئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ رلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،حلقہ NA 181میں 70 کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے 40کروڑ روپے سے زاید رقم سے پختہ سڑکوں PCCسلیب سولنگ سیوریج اور پولیوں کی تعمیر کا کام ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کسان دوست پالیسی کے تحت اربوں روپے کا پیکج حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے،افغانستان اور پاکستان کے درمیاں تعمیر ہونے والی راہ داری سڑک سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔