ٹیمیں دس سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گی

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں پندرہ روزہ خسرہ سے بچاؤ مہم کے دوران محکمہ صحت کی 325 خصوصی ٹیمیں دس سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گی مہم کی کامیابی کے لئے محکمہ صحت کے حکا م ما نیٹرنگ کے عمل کو مو ثر طور پر سرانجا م دینے کے لئے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں تا کہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا کر بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ با ت ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل چوبا رہ میں خسرہ سے بچاؤ آگا ہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینا ر سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ جا م آفتا ب حسین ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ،ویکسی نیٹر ز ، لیڈی ہیلتھ ورکز اور شہریو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی او ایچ نے کہا کہ خسرہ ایسے مو ذی مر ض سے بچوں کو بچانے کے لئے محکمہ صحت خصوصی مہم کا آغاز کر رہی ہے جس کا بنیا دی مقصد بچوں کو خسرہ سے محفوظ بنا کر صحت مند و توانا معاشرے کے قیا م کو یقینی بنانا ہے اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں چھ ما ہ سے دس سال تک کی عمر کے 4لا کھ 68ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا نے کے لئے 325خصوصی ٹیمیں کا م کریں گی خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا نے کی مہم میں تحصیل لیہ کے 2لا کھ 40ہزار بچے ، تحصیل کر وڑ کے 1لا کھ 51ہزار بچے ، تحصیل چوبا رہ کے 77ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے انہو ں نے خسرہ ایسی بیما ری کی علا ما ت اور بچا ؤ کے با رے میں بھی آگا ہ کیا ۔اسی طرح ڈی او ایچ ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے مہم کی کا میا بی کے لئے شہر یو ں سے بھر پو ر تعاون کی بھی اپیل کی۔