کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پی سی بی میں انتظامی تبدیلوں کا ٹیم پر اثر پڑا ہے، ٹیم ایشیا کپ اور ٹی 20 جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مین آف دی میچ محمد حفیظ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انھوں نے اننگز بنائی جبکہ شاہد آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔