ٹیم کو ون یونٹ ہوکر کھیلنا ہوگا، مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بولنگ ویسٹ انڈین بیٹسمنوں کو قابو کر سکتی ہے,جبکہ بولنگ کوچ محمد اکرم کہتے ہیں کہ ٹیم متوازن ہے اورویسٹ انڈیز میں اچھے نتائج ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی روانگی کے موقع پر ائرپورٹ پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کی ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی وکٹیں پاکستان کو سپورٹ کریں گی۔ آفریدی کی واپسی سے بیٹنگ اوربولنگ کا شعبہ مضبوط ہوگا۔ ٹیم متوازن ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ ویسٹ انڈین بیٹسمنوں کو قابو کرسکتی ہے،چیمپئینز ٹرافی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔کوئی بھی ایک شعبہ میچ میں کامیابی نہیںدلاسکتا۔

ٹیم ایک یونٹ ہوکر کھیلے گی تو کامیاب ہوگی۔ علاوہ ازیں قومی ٹیم کل دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے کراچی سے جائے گی جہاں پاکستان ٹیم پانچ ون ڈے اور دو ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ چودہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔