ابوظہبی (جیوڈیسک) تیسرے ون ڈے میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ میں ٹیم نے اچھا پرفارم کیا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا، ابوظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری زیادہ غلطی ہے کہ میں نے غلط شاٹ کھیلا۔
سہیل تنویراور عرفان سے شکوہ نہیں پارٹنر شپ اچھی ہوئی لیکن غلط شاٹ نے سارا گیم خراب کر دیا۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ قریب ہے، مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں، خامیوں پر کھل کر بحث کرنا ہو گی۔