اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ایک بار پھر پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی وی پروگرام میں الزام لگایا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی دانش کنیریا کے ساتھ کھانا پینا پسند نہیں کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنے کیرئیر میں 2 سے 3 لوگوں سے میرا جھگڑا ہوا، جب وہ لسانیت، کراچی، پنجاب، لاہور اور پشاور کی بات کرتے تھے جو مجھے بہت غصہ آتا تھا، کوئی ہندو ہے نا وہ کھیلے گا، اسی ہندو نے ٹیسٹ سیریز جتوائی، میں نے کہا اب بولو۔ اس نے کہا کہ سر یہاں سے کھانا کیوں لے رہے ہیں؟ تو میں نے کہا کہ کپتان ہوگا تو اپنے گھر پر، اٹھا کر باہر پھینک دوں گا، تیرے ملک کو وہ 6، 6 آؤٹ کرکے دے رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی تھے ان کے ناموں کا انکشاف میں آنے والے دنوں میں کروں گا، پرانی باتوں کو سیاست سے نہ جوڑا جائے، انہیں پاکستانی اور ہندو ہونے پر فخر ہے۔
شعیب اختر کے اس انکشاف پر بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔
دانش کنیریا نے پاکستان کی جانب سے 61 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور 261 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 18 ایک روزہ میچز میں 15 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔