لاہور (جیوڈیسک) دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور سلیکٹرز سے گپ شپ لگائی۔ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کو آسان جیت ملی ہے لیکن قومی باؤلرز کے خلاف گورے بلے باز ہمیشہ مشکلات میں نظر آئے اور اس بار ٹیم 2010ء کی نسبت زیادہ مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیمپ میں انگلش کنڈیشن کو دیکھ کر تربیت کر رہے ہیں جبکہ مصباح الحق بیشتر غیر ملکی کپتانوں کی نسبت زیادہ بہتر اور جارحانہ کپتان ہیں۔ چھ سال پہلے محمد عامر دورہ انگلینڈ میں ہی سپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سال کرکٹ سے دور رہے۔
اظہر علی سمجھتے ہیں کہ پوری ٹیم محمد عامر کے ساتھ ہے اور حالیہ دورے میں فاسٹ باؤلر دباؤ محسوس نہیں کریں گے۔