بلوچستان (جیوڈیسک) کندھ کوٹ ٹرانس میشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بلوچستان کے پانچ گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ کیسکو ذرائع کے مطابق بند ہونے والے گرڈ اسٹیشنوں میں روجھان، اوستہ محمد، شوری، ڈیرہ مراد جمالی اور صحبت پورشامل ہیں بجلی کے گرڈ اسٹیشن بند ہونے کی۔
وجہ سے نصیر آباد اور جعفر آباد سمیت بلوچستان کے سیکڑوں علاقوں کو کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے کیس کو ذرائع کے مطابق چھ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی حیسکو کے حکام نے متاثرہ ٹرانس میشن لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیا ہے جس سے بلوچستان علاقوں کو بجلی کی سپلائی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔