کراچی (جیوڈیسک) سات ماہ میں تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سات ماہ میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 37 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 17 لاکھ ہو گئی ۔ دوسری جانب موبائل فون صارفین کی تعداد 13 کروڑ 32 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق ملک میں تھری جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد میں اضافہ مجموعی صارفین کی تعداد کے لحاظ سے بہت کم ہے جس کی وجہ اسمارٹ فون کے استعمال میں کمی کا رجحان اور موبائل انٹرنیٹ کے استعمال پر اضافی ٹیکس ہیں۔