نوجوان تیز رفتار موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سامنے سے آتی ہوئی کوچ میں جا لگا

Acedent

Acedent

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) جھرکل اڈا پر اصغر چوک کا نوجوان محمد ہارون تیز رفتار موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سامنے سے آتی ہوئی کوچ میں جا لگا۔ محمد ہارون 6 فٹ ہوا میں اڑتا ہوا مسافر خانے کی دیوار میں ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو کر موقع پر بے ہوشی کے عالم میں تڑپنے لگا۔

اہل علاقہ اور اڈا پر موجود دکاندار بے حس ہو کر نوجوان کو تڑپتا ہوا دیکھتا رہے۔ بعد ازاں ایک نوجوان نے کار میں ڈال کر زخمی ہارون کو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کو طبی امداد دی گئی اور ہارون ہوش میں آگیا۔ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہون گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اصغر چوک چکنمبر 80 کا 25 سالہ نوجوان محمد ہارون ولد محمد شفیع تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتا ہوا گھر جا رہا تھا کہ سامنے سے کوچ آگئی اور کوچ والے نے بغیر کوئی اشارہ دیئے اچانک کوچ موڑ لی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار محمد ہارون تیز رفتاری کی وجہ سے موٹرسائیکل کو کنٹرول نہ کر سکا اور کوچ میں جا لگا۔

ٹکر اس قدر شدید تھی کہ محمد ہارون ہوا میں 6 فٹ اڑتا ہوا قریبی مسافر خانے کی دیوار کے ساتھ سر کے بل جا لگا اور نیچے گرتے ہی اس کے ہاتھ پائوں اکڑنا شروع ہو گئے اور سر سے خون کے فوارے ابل پڑے اور منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہو گیا۔ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایکسیڈنٹ کے بعد بے حس لوگوں کا ہجوم جائے وقوعہ پر پہنچا اور تمام لوگ بے حس نوجوان کو تڑپتا ہوا دیکھتے رہے لیکن کسی نے اس کو ہسپتال لیجانے کی زحمت گوارہ نہ کی۔

بعد میں ایک صحافی نے ایک نوجوان کو فون کیا اور وہ نوجوان بھاگتا ہوا آیا اور کار کروا کر محمد ہارون کو کروڑ ہسپتال لے گیا۔ جہاں ہارون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہوش آگیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہارون کو سر میں گہری چوٹ آئی ہے اور اس کا کافی خون بھی ضائع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے موت ہو سکتی تھی تاہم اللہ تعالیٰ نے محمد ہارون کو معجزاتی طور پر دوسری زندگی عطا کی ہے۔