تہران: ایرانی صدر حسن روحانی اور چینی ریاستی کونسلر کی ملاقات

 Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور چینی ریاستی کونسلر Yang Jiechiکے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی امور اور ایران کے جوہری پروگرام کے متعلق بات چیت کی گئی۔

چینی اسٹیٹ کونسلر ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں، تہران میں دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

ایٹمی پروگرام پر اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ چینی کونسلر نے کہا چین پر امن ایرانی جوہری پروگرام کی حمایت کریگا۔

روحانی اور Yang Jiechi کے درمیان ملاقات میں افغانستان اور شام کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔