تہران (جیوڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 44 افراد ہلاک ہوگئے۔ تہران کے جنوبی علاقے میں گزشتہ رات دو انٹر سٹی بسوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے میں 44 افراد ہلاک ہوگئے، حادثے میں زخمی ہونے والے 44 افراد کو قوم کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، ایک بس کا ٹائر خراب ہو نے کے باعث وہ غلط سمت میں جار ہی تھی، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ایران میں سالانہ 20 ہزار افراد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوتے ہیں۔