تحریک انصاف انتشار کی سیاست کر رہی ہے: پرویز رشید
Posted on August 17, 2016 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Pervez Rashid
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے۔
تحریک انصاف اس لئے احتجاج کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 2013ء کے انتخابات کے بعد سے انتشار کی سیاست کر رہی ہے۔
خان صاحب نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ اپنا ہی بیڑہ غرق کیا۔ سازشوں کا نتیجہ وہی ہوگا جو ماضی میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر سیاسی اداروں کے متعلق چوکوں اور چوراہوں میں گفتگو سے گریز کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com