اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفیٰ دو تحریک اب استعفیٰ لواور چندہ دو تحریک میں تبدیل ہو گئی ہے، یہ سب مکافات عمل ہے۔
انھوں نے ہفتہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کیلیے عوام سے چندہ کی اپیل پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا۔
کہ قسمت کا کھیل دیکھیں وزیر اعظم نوازشریف سے استعفیٰ مانگنے والے اب اپنے استعفے منظور کروانے کاکہہ رہے ہیں۔ اگست 2014ء میں ان کا مطالبہ تھا کہ نواز شریف استعفیٰ دواوراب اکتوبر 2014 ء میں وہ کہہ رہے ہیں خداراہمارے استعفے منظور کرو۔