تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں نو زائیدہ بچوں میں یرقان کے علاج کیلئے مشین نصب کر دی گئی
Posted on September 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
پھالیہ : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں نو زائیدہ بچوں میں یر قان کے علاج کیلئے مشین نصب کر دی گئی ۔اب بچوں کا علاج شعاعوں کے ذریعہ کیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر پھالیہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اللہ بخش رانجھا نے بتایا کہ پیدائشی بچوں میں یر قان کی زیادہ شکایات ہوتی ہیں۔
جو کہ بچو ں کی اموات کا بھی باعث بن سکتی ہیں۔ اب ہسپتا ل میں چھوٹے بچوں میں یرقان کا علاج کرنے کیلئے فوٹو تھراپی مشین نصب کر دی گئی ہے جس کے ذریعہ سے ہسپتال کے مایہ ناز چائڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر خالق داد تارڑ شعاعوں کے ذریعے سے چھوٹے بچوں کا یرقان کا فوری علاج کر سکیں گے ۔عوامی سماجی حلقوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اللہ بخش رانجھا کی کاوشوں کو سراہا ہے۔