تحصیل تلہ گنگ سمیت گردو نواح علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ نے جہاں شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے
Posted on June 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : تحصیل تلہ گنگ سمیت گردو نواح علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ نے جہاں شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے وہاں پینے کے پانی اور دوسرے ضروریات زندگی کا حصول ایک مسئلہ بن چکا ہے جبکہ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تلہ گنگ میں گیسٹرو ڈائریا سمیت دیگر کئی امراض میں بچوں بوڑھوں سمیت دوہزار سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
تاہم گزشتہ روز شہریوں نے صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا۔ لو ڈ شیڈ نگ کی وجہ سے تلہ گنگ میں روزبر وز بڑ ھتی ہو ئی مر یضو ں کی تعداد کے حوالہ سے تحصیل تلہ گنگ کے معر وف جنر ل وچا ئلڈ فز یشن ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک نے روزنامہ نئی بات کو بتایا کہ شدید گرمی کے دوران بجلی کی طویل بندش نے مریضوں کے مسائل میں کئی گنا زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔
تمام تر حفاظتی انتظامات کے باوجود اس وقت تلہ گنگ میں ایک ہزار سے زائد افراد اس موسم کیوجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں اس پر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ بجلی کی بندش کیوجہ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔
آلودہ پانی پینے کیوجہ سے ان مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دل اور بلند فشار خون کے مریضوں کو حالیہ موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے اور انہیں ہرصورت خود کو گرمی سے بچا کر رکھنا چاہیے۔