پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل پیرمحل میں تعلیمی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سٹار ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والے دوپی ایس ٹی اساتذہ کا تعلق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل پیرمحل کے گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد سے ہیں تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی نے پیک نتائج کی بنیاد پر ضلع بھر سے دواساتذہ کا انتخاب کرنا تھا جس کے لیے گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد کے دواساتذہ محمد اکرم ساقی اور رانا لیا قت میرٹ پر آئے گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جوکہ پانچ اکتوبر کو ورلڈ ٹیچر ڈے کے موقع پر ایوان اقبال میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے سٹا رٹیچر ایوارڈ وصول کریں گے۔
حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل چوہدری فاروق زاہد، چوہدری نذیر احمد ٹھیکیدار کونسلر ممبر سکول کونسل،محمد امین قادری چوہدری خالد سردا رچیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری محمد اسلم ، محمد سرفراز اساتذہ نے اس شاند ار کارکردگی پر سکول ہیڈماسٹر سہیل احمد اور دونوں اساتذہ محمد اکرم ساقی اور انا لیاقت علی ، کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ اساتذہ اسی طرح آئندہ بھی اپنی بھرپور محنت لگن کی بدولت پیرمحل شہر کا نام روشن کرتے رہیں گے۔