پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سانحہ پشاور کے بعد حکومت کی طرف سے سیکورٹی انتظامات کو سخت کرنے احکامات تو آئے لیکن تحصیل پیرمحل کے اکثر سکولوں کی چاردیواریاں موجود ہی نہیں ہیں۔
تفصیل کے مطابق پیرمحل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر مین رجانہ روڈ پر واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول موضع کوئل نہ چار دیواری ہے نہ گیٹ ہیں، سیوریج، صفائی کی صورتحال بھی ابتر، گرائونڈ میں جھاڑیاں اگ آئیں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ میں اگی جھاڑیاں اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سکول مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث طلباء دوسرے سکولوں کا رخ کرنے لگے۔
نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی سکول میں جمع ہو جاتا ہے سکول سڑک کے ساتھ واقع ہونے اور چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بچے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔علاوہ ازیں بچے کلاس روم میں بیٹھے ہونے کے باوجود سڑک کی طرف متوجہ رہتے ہیں۔ اعلی حکام فوری طور پر نوٹس لے کر سکول کی چاردیواری کی گرانٹ منظور کریں۔سکول کے ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے چاددیواری کی لئے 25ہزار کی گرانٹ منظور کی گئی ہے جس سے چاردیواری کو بنا یا نہیںجا سکتا۔
حکام کی طرف سے ہدایت ہے کہ آپ خاددار تار لگالیں سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی ا سی او ٹو بہ ٹیک سنگھ سے مطا لبہ کیا ہیکہ سکو ل کی فوری طور پر چا ردواری اور گیٹ لگا یا جا ئے تا کہ کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچا جاسکے۔