تحصیل صدر پیپلزپارٹی میاں محمد عاصم خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں اور جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں

گوجرانوالہ : تحصیل صدر پیپلزپارٹی میاں محمد عاصم خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں اور جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں (ن) لیگ نے ابھی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا صرف غریب عوام کو تسلیاں دی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ میاں سنگھ میں سلیم طاہر بندیشہ کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نومبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور ہم امید کرتے ہیں۔

حکومت اپنا وعدہ پورا کریگی اور بلدیاتی انتخابات کروائیگی لیکن بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی نہیں بلکہ جماعتی بنیادوں پر ہی ہونے چاہئیں اور بلدیاتی نظام کی منظوری سے پہلے اسمبلی میں موجود اور باہر کی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی اعتما دمیں لیا جائے تاکہ قومی امنگوں کے مطابق بلدیاتی نظام تیار ہو سکے۔